اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ڈھائی ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 303 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 95 لاکھ 65 ہزار 66 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 2 ہزار 511 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 9 ہزار 964 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 582، پنجاب میں ایک لاکھ 88 ہزار 225، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 379، اسلام آباد میں 48 ہزار 495، بلوچستان میں 19 ہزار 233، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 89 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 23 ہزار 355 ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 595 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 14 ہوگئی ہے۔