کورونا سے 41 افراد جاں بحق، 1050 نئے مریض!

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 87 لاکھ 52 ہزار 533 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 50 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، اسلام آباد میں 43 ہزار 623، بلوچستان میں 18 ہزار 993، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 483 ہے جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 12 ہزار 658 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 752 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 36 ہزار 243 ہوگئی ہے۔

Covid 19Pakistan