کاؤنٹی سیزن میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا، شاہین شاہ آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمپشائر کے ساتھ کاؤنٹی سیزن میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو انہیں مستقبل میں کام آئے گا، ان کی نظریں اب پاکستان سپر لیگ پر ہیں اور خواہش ہے کہ لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
20 سالہ شاہین شاہ آفریدی نے ہمپشائر کی جانب سے 7 میچز میں 7 وکٹیں لیں جس میں سے 6 وکٹیں انہوں نے اپنے آخری میچ میں حاصل کیں۔ مڈل سکس کے خلاف اپنے آخری میچ میں انہوں نے 4 گیندوں پر 4 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا اور ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ابتدائی میچز میں وہ ایسی پرفارمنس نہیں دے پائے کہ جس کی کاؤنٹی کو ان سے امید تھی لیکن پھر بھی کاؤنٹی نے سپورٹ کیا اور آخری میچ میں وہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے۔

cricketShaheen Shah Afridi