کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں کا اسٹاک ایکسچینج کا دورہ!

کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا اور فورسز نے 4 دہشت گردوں کو صرف 8 منٹ میں مار گرایا جب کہ حملے میں ایک پولیس افسر اور 3 سیکیورٹی گارڈ شہید ہوئے۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے اور اس موقع پر ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
کور کمانڈر کے اسٹاک ایکسچینج کے دورے پر پی ایس ایکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔
کور کمانڈر کراچی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے عہدیداران سے ملاقات کی اور گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا۔

Corp commander karachiPSE tour