کور کمانڈرز کانفرنس، خطے اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ!

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے اور ملک کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، ایل او سی اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا بھی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف کی سربراہی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد کا جائزہ لیا گیا۔

Army chiefCorps commander conference