کورونا کا ہیلتھ ورکرز پر کاری وار، متاثرہ کی تعداد 5164 ہوگئی

اسلام آباد: مریضوں کی زندگیاں بچانے والے ہیلتھ ورکرز خود کورونا کا شکار ہونے لگے، قومی صحت کو ارسال کردہ رپورٹ کے مطابق اب تک 5164 ہیلتھ ورکرز اس مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہیلتھ ورکرز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 130 ہیلتھ ورکرز مہلک وائرس کا شکار ہوئے۔
متاثرین میں 97 ڈاکٹرز، 6 نرسز، 27 پیرامیڈکس شامل تھے۔ یاد رہے کہ 3150 ڈاکٹرز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے۔
کرونا کے شکار 2420 ہیلتھ کیئر ورکرز گھروں میں قرنطینہ ہیں، ملک میں 269 کرونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

coronavirusہیلتھ ورکرز