بھارت میں کورونا وائرس کا زور اپنے عروج پر ہے اور اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں اب تک 2 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔بھارت میں اب تک کورونا سے متاثرہ 2 کروڑ 37 لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 27 لاکھ 27 ہزار سے زائد ایکٹیو کیسز موجود ہیں۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ ممالک کے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں کورونا روزانہ کی بنیاد پر تیزی سے پھیل رہا ہے جسے بھارتی حکومت کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔