پاکستان میں بھی بھارت جیسی صورتحال ہوسکتی ہے،پی ایم سی

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 5 ہزار 292 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ مائیکرو یا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہیں، مکمل لاک ڈاؤن وقت کی ضرورت ہے، خدشہ ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے اگلا ہفتہ ہمارے لیے بہت مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 231 ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 88 ہزار 207 ہوگئی۔ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ ہماری صورتحال بھی بھارت جیسی ہوتی دکھائی دے رہی ہے، لوگوں کی نقل و حرکت کو مکمل روکنا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وبا کے باعث ایک روز کے دوران 201 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے۔

coronavirus