کورونا وائرس، دنیا میں 16 کروڑ 75 لاکھ سے زائد افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز کر گئی ہیں۔جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 85 لاکھ 44 ہزار ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اموات کی تعداد 34 لاکھ 78 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔جبکہ فعال کیسسز کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہے۔
عالمی اداراے صحت کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 87 تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 67 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہے۔جبکہ برازیل تا ھال کیسسز کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے جہااں اب تک متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

coronavirus