عالمی وبا کورونا وائرس سے 39 لاکھ 25 ہزار 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔
بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے اور برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ترکی میں 53 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔