کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 86 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 31 لاکھ سے زائد ہیں اور 38 لاکھ 66 ہزار 903 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 16 ہزار 920 تک پہنچ گئی ہے،جبکہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 98 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 85 ہزار 167 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اور
برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 78 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔