عالمی وبا کورونا وائرس سے سے دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 7لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں جبکہ عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق
متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 67 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہفعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 21 لاکھ 44 ہزار سے زائد ہے۔اور اب تک دنیا بھر میں 38 لاکھ 19 ہزار 599 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
اس وقت کورونا کے سب سے زیادہ کیسسز امریکہ میں رپورٹ ہورہے ہیں خیال رہے کہ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 53 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔جبکہ کورونا سے متاثر ہونت والا دوسری ملک بھارت ہے بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 95 لاکھ 7 ہزار سے زائد ہے اور 3 لاکھ 74 ہزار 287 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جبکہ تیسرا ملک برازیل ہے جہاں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 74 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہو
گئی ہے اور 4 لاکھ 87 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔چوتھا ملک فرانس ہے جہاں 57 لاکھ 40 ہزار 665 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 420 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ترکی میں 53 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 48 ہزار 721 ہلاک ہو چکے ہیں۔