دنیا، کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 60 لاکھ سے زائد

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 33 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہیں۔دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب 37 لاکھ 27 ہزار 657 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔عالمی اداراے صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہے

۔
تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 12 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 41 لاکھ 92 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 86 لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

coronavirus