کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ سے بڑھ گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ ایک لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 46 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔ اور کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔ جبکہ 35 لاکھ 37 ہزار 906 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 8 ہزار 961 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 40 لاکھ 22 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ 39 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔