کورونا: دنیا میں مزید6 لاکھ کیسز رپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں مزید 6 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد15 کروڑ 45 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہوچکی ہیں۔جبکہ اموات کی تعداد 34 لاکھ99 ہزار712 ہے۔اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 49 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔ اور مجموعی تعداد16 کروڑ85 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ5 ہزار208تک پہنچ گئی ہے۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ71 لاکھ 56 ہزار سے زائد ہے۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 61 لاکھ95 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

corona worldwide