سندھ، نئے دفتری اوقات اور پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ حکومت نے دفتری اقات کار سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ‏تفصِلات کے مطابق چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ دوسری جانب وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کورونا ایک بار پھر شدت اختیار کر رہا ہے جس کی وجہ سے پابندیوں کا اطلاق کیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20 فیصد سرکاری ملازمین کو دفاتر میں ‏حاضری کی اجازت ہوگی اور 80 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

نئے دفتری اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے۔ وزیٹرز کا سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع ‏قرار دیا گیا ہے اور تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام آفس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے، سیکریٹریز اپنے ‏ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔دوسری جانب نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔خیال رہے کہ ہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکول ، ‏کالج،جامعات بند رہیں گی اور سندھ میں 29 اپریل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جائے گی۔

coronavirus