اسلام آباد: کورونا وبا کے باعث 92 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 26 ہزار 695 ہوگئی۔
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 28 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 40 ہزار 989، سندھ میں 3 لاکھ 20 ہزار 488، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 33 ہزار 450، بلوچستان میں 25 ہزار 370، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 608، اسلام آباد میں 81 ہزار 446 جب کہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 344 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان بھر میں اب تک ایک کروڑ 33 لاکھ 67 ہزار 920 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 523 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 8 لاکھ 52 ہزار 574 مریض صحت یاب ہوچکے جب کہ 3 ہزار 630 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 92 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 22 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 132، سندھ میں 5 ہزار 73، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 113، اسلام آباد میں 763، بلوچستان میں 258، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 548 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔