کورونا وائرس سے مزید 54 افراد جاں بحق ،ایک ہزار308 کیسزرپورٹ

اسلام آباد:‌پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید54افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد27 ہزار 947 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار308 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 52 ہزار656 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 48ہزار907کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.67 فیصد رہی۔
سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60ہزار748،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار841، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار687، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار801، بلوچستان میں 32 ہزار992، آزاد کشمیر میں 34 ہزار253 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار334 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 710 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار442، خیبرپختونخوا 5 ہزار593، اسلام آباد 929، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 349 اور آزاد کشمیر میں 738 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں

308 corona casesCorona virus kills 54 morereports 1