برلن: جرمنی میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ نظر آرہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی میں کورونا وائرس کیسز کی یومیہ تعداد میں ریکارڈ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 37 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جب کہ 150 سے زائد افراد انتقال کرگئے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم جرمن ادارے کا کہنا ہے کہ ملک کو کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا سامنا ہے، تاہم حالیہ صورت حال کے دوران ایک دن میں کورونا کے اتنی تعداد میں کیسز کا سامنے آنا پریشان کن ہے، کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے وائرس سے متاثرہ افراد کی اتنی بڑی تعداد پہلی بار سامنے آئی ہے، اس کی ایک اہم وجہ جرمن باشندوں کی مکمل ویکسی نیشن کا نہ ہونا ہے۔