دنیا بھر میں اس وقت کورونا کے باعث 30 لاکھ 99 ہزار 340 اموات ہو چکی ہیں۔عالمی اداراے صحت کے مطابق متاثرہ مریضوں کی کل تعداد میں 14 کروڑ 62 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔دوسری جانب 12 کروڑ 40 لاکھ 19 ہزار 481 افراد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 7 لاکھ 20 ہزار 892 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے 3 کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔بھارت میں ایک کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے باعث مزید 2 ہزار 621 اموات بھی ہو چکی ہیں۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔