کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہونے کے بعد ایک اور نئی قسم لمباڈا بھی سامنے آئی ہے اور ماہرین نے اس کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرین کا کہنا تھا کہ دیگر اقسام کے مقابلے میں لمباڈا قسم زیادہ متعدی ہوسکتی ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ کرونا کی نئی قسم لمباڈا سب سے خطرناک ہوسکتی ہے۔ کورونا وائرس کی قسم لمباڈا سب سے پہلے جنوبی امریکی ممالک چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب تک 26 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔