راولپنڈی، کورونا کی ڈیلٹا قسم کے 15 کیسز رپورٹ

کورونا وائرس کی بھارتی قسم ڈیلٹا پاکستان پہنچ گئی۔ راولپنڈی سے ڈیلٹا قسم کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمشنر سید گلزار حسین شاہ نے بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں کووڈ 19 کی ڈیلٹا (بھارتی) قسم کے 15 کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد محکمہ صحت نے ضلع راولپنڈی کے اُن 10 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی ہے جہاں سے کورونا وائرس کی قسم ڈیلٹا کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد ایک بار پھر بڑھ رہی ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے۔

Corona virus