دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 92 لاکھ سے زائد ہیں اور کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 49 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 16 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے۔جبکہ 40لاکھ 610 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 21 ہزار335 تک پہنچ گئی ہے جبکہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 6 لاکھ 18 ہزار سے زائد ہے اور برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔