بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارت میں پھیلنے والی کورونا وائرس کی قسم ’ڈیلٹا‘ نے دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ ےفصِلات کے مطابق نیا وائرس چین ،آسٹریلیا ،فرانس سمیت 85 ملکوں تک پھیل گیا ہے، یہ رجحان بڑھتا رہا تو ڈیلٹا دنیا بھرکے کورونا کیسز میں اکثریت حاصل کرلے گا۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق چین میں ڈیلٹا کے چار اور نیو ساؤتھ ویلز میں 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، فرانس میں کورونا کے نئے کیسز میں 10 میں سے 9 فیصد ڈیلٹا کے نکلے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز 1,255 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی

جبکہ 14مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ کئی ہفتوں بعد ایک ہی روز میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں مجموعی کیسز کی گنتی 4 لاکھ 79 ہزار 390 تک پہنچ چکی ہے۔جبکہ عالمی وبا کورونا وائرس سے 39 لاکھ 25 ہزار 342 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

جبکہ دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 11 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 44 لاکھ 82 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد ہے اور برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔ترکی میں 53 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں۔

Corona virus