عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 53 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔جبکہ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 33 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں۔عالمی اداراے صحت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ 84 ہزار 995 ہو چکی ہیں۔اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 89 لاکھ سے زائد ہے۔عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 84 ہزار226 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 62 لاکھ 57 ہزار سے زائد ہے جبکہ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 41 لاکھ 72ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔