صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 14 مریضوں جاں بحق ہوگئے جبکہ 605 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،تفصِلات کے مطابق س وقت 19810 مریض زیرعلاج ہیں ان میں سے 19263 گھروں میں، 27 آئسولیشن مراکز میں اور 630 مختلف اسپتالوں میں ہیں۔جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 5306 ہوگئی ہے
۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ 14221 ٹیسٹ کیا گیا جس میں 605 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 4.3 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 4340433 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں 330535 کیسز کی تشخیص کی گئی۔ ان میں سے 92.4 فیصد یعنی 305419 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں
جن میں گزشتہ 24 گھنتوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 722 مریض بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ملک میں کورونا وائرس سے مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ اس وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 1.90 فیصد تک آگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 54 ہزار 647 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 043 افراد میں کورونا
وائرس کی تصدیق ہوئی۔ اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 1.90 فیصد رہی۔
ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 946,227 ہوگئی ہے
جن میں سے 888,505 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 39 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک کورونا وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 809 ہوگئی ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔