ملتان ، 2لاکھ 81ہزار سے زائد افراد کی کورونا ویکسینیشن مکمل

ضلع ملتان میں قائم کئے گئے 22 کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر 2 لاکھ 81 ہزار سے زائد افرادکی ویکسی نیشن مکمل کردی گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت ملتان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11623 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔جبکہ ضلع میں اب تک 2 لاکھ 81 ہزار438 افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔دوسری جانب سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا۔

تفصِلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہو گا اور ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنچاب حکومے نے بھی سم کارڈ بند کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب سندھ میں بھِی ویکسین نہ لگانے والوں کے سم کارڈز بند کردئے جائے گے دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سرکاری و نجی ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہو گی۔سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا۔

Corona virus