اسلام آباد، کورونا مثبت کیسزکی شرح ایک فیصد تک پہنچ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی کم ترین مثبت شرح اور کیس رپورٹ ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق اسلام آباد میں 24گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔ ڈی ایچ او کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 226 ٹیسٹ کییگئے، ایک روزکے اندر صرف 36 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی اب تک کی تعداد 82 ہزار 99 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کت مزید 1 ہزار 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ این سی او سی کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں اموات کے تعداد 19 ہوگئی ہیں۔

تفصِلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.59فیصد تک آگئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 41 ہزار726ہے۔جبکہ تفصِلات کے مطابق کورونا سے پاکستان میں مجموعی اموات کی تعداد21 ہزار 723 ہوچکی ہیں اور 8 لاکھ 78 ہزار 740 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 516 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 243، خیبرپختونخوا 4 ہزار 224، اسلام آباد 772، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 566 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Corona virus