ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی

ملک میں کورونا کیسز کی شرح2.54 فیصد ہو گئی ہے۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 77اموات رپعرٹ ہوئی ہیں ۔ جبکہ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق 1 ہزار118 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 44 ہزار987 ہے۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36ہزار 131 ہے۔اور8لاکھ 69 ہزار691 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار397 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار164، خیبرپختونخوا 4 ہزار 170، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 291 اور آزاد کشمیر میں 558 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Corona