پاکستان، کورونا کیسزکی شرح 3فیصد سے کم ہوگئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 1 ہزار383 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبک 24 گھنٹوں میں مزید 53اموات ہوئی ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 46 ہزار190 ہے،جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار376 تک پہنچ گئی۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 35ہزار13ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار349 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار144، خیبرپختونخوا 4 ہزار 164، اسلام آباد 766، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 290 اور آزاد کشمیر میں 556 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Corona