عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 855 افراد متاثر ہوگئے ہیں۔جبکہ صوبہ بھر میں مزید 11 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 587 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 76 ہزار 669 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے آج کووڈ 19 سے متعلق صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس بلایا ہے، ہم اب اجلاس ہفتے میں دوبار کریں گے، 31 مارچ کواین سی سی اجلاس ہوا تھا، اُس وقت سندھ میں صورت حال بہتر تھی، لیکن اب خراب ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی ٹاسک فورس کی سفارش ہے کہ انٹرسٹی اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کی جائے، ہیلتھ ورکرز سمیت پولیس، ضلع انتظامیہ کو بھی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔