سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 20 افراد انتقال کر گئے ۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہو کر 5136 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں میں 756 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر 816 افراد کی حالت تشویشناک اور81 وینٹی لیٹر پر ہیں
۔کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 398 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق شہر میں اب تک 2 لاکھ 17 ہزار 645 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 3.02 فیصد ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق المی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 اموات ہوچکی ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی جبکہ 8 لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہے۔