عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 80 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹوں میں اور1ہزار843کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار930 تک پہنچ گئی۔خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار84افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 55 ہزار52 ہے اور 8 لاکھ 48 ہزار 685 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار667 ہے۔خیال رہے کہ سندھ میں 5 ہزار51، خیبرپختونخوا 4 ہزار 95، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 282اور آزاد کشمیر میں 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔