نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا سے ایک دن میں مزید 144 اموات ہوچکی ہیں۔جبکہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 5 ہزار 870 نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔جس کے بعد کل اموات کی تعداد 16 ہزار84 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔