پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی آرہی ہیں ، وہیں سندھ میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ہمارے اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوچکی ہے۔
اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں کیسز بڑھ رہے ہیں اور نئےکیسزکی وجہ سےاسپتالوں پردباؤہے، ہمارے اسپتال،خاص طورپرپرائیویٹ اسپتال بھرچکےہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارےکورونااسپتال میں بھی گنجائش ختم ہوچکی ہے ، کراچی میں 10.22 فیصد کوروناکیسز، حیدرآبادمیں 9.21فیصد اور باقی شہروں میں 3.68 فیصد کیسزہیں۔ ایکسپوسینٹر80فیصدبھرچکاہے، نئےمریض سول،جےپی ایم سی اورلیاری میں داخل کررہےہیں۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات ہوچکی ہیں جبکہ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز 771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جس کے بعد کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ جبکہ کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔