کراچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے چار کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے۔سیکریٹری صحت سندھ کے مطابق جن چار کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے تین کا تعلق کراچی اور ایک کا تعلق گھوٹکی سے ہے۔وفاقی وزارت صحت کے ذمہ دار ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی جنوبی افریقی قسم کے 7 اور بھارتی قسم کے ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات اور1ہزار771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔