کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 1293 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 1293 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار42 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 966 کی اموات ہو چکی ہیں۔این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 764 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار601 ہو گئی ہے۔جبکہ سندھ میں کورونا کے 883 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 69 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Corona