عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 2 ہزار 726 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 75 اموات ہوچکی ہیں۔یشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 59 ہزار81 ہے۔جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 540 تک پہنچ گئی۔ ور 8 لاکھ 31ہزار744افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد9 لاکھ 11 ہزار 302 ہے۔
خیال رہے کہ اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں۔جہاں 9 ہزار899افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 966، خیبرپختونخوا4ہزار9، اسلام آباد 751، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 273 اور آزاد کشمیر میں 535 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔