سندھ میں کورونا سے مزید 1209 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 1209 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6 اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 11 ہزار749 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 942 کی اموات ہو چکی ہیں۔جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 425 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار837 ہو گئی ہے۔ سندھ میں کورونا کے 903 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 70 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Corona virus