پاکستان: کورونا کے مریضوں میں بلیک فنگس کے کیسز سامنے آنے لگے

پاکستان میں بھی کورونا کے مریضوں میں میوکور مائیکوسس یعنی بلیک فنگس کے کیسز سامنے آنے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق بلیک فنگس نئی بیماری نہیں لیکن کورونا کے مرض میں مبتلا افراد میں قوت مدافعت کی کمی کے باعث یہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔ماہر متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا ہے کہ اگر فنگس پھیپھڑوں تک پہنچ جائے تو اس پر دوائیاں بھی اثرانداز نہیں ہوتیں۔میوکورمائیکوسس یا بلیک فنگس یعنی سیاہ پھپوندی ایک خطرناک فنگل انفیکشن ہے جو کمزور قوت مدافعت والے افراد پر حملہ کرتا ہے۔اس وائرس کی وجہ سے بیمار افراد کی ناک پر سیاہ دھبے پڑ جاتے ہیں۔ نظر میں دھندلاپن، سینے میں درد ، سانس لینے میں دشواری اور کھانسی کے ساتھ خون آنے کی علامات سامنے آتی ہیں۔

خِیال رہے کہ بھارت میں حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے وابستہ اس نئی بیماری میں بھی کافی اضافہ دیکھا گيا ہے۔طبی نکتہ نظر سے ‘بلیک فنگس’ کا نام مائیکوسس ہے جو ان لوگوں کے لیے مہلک ثابت ہو رہی ہے جن کی قوت مدافعت بہت کمزور ہو۔