سندھ، کورونا سے مزید 1334 افراد متاثر

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار230 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 835 کی اموات ہو چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 706 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار59 ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا کے 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 57 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
کیے گئے جس کے بعد مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 12,552,33 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 256 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 886,184 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 3 لاکھ ایک ہزار 247، پنجاب میں 3 لاکھ 29 ہزار 913، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 27 ہزار 609، اسلام آباد میں 79 ہزار 552، بلوچستان میں 24 ہزار 64، آزاد کشمیر میں 18 ہزار 360 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 439 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 66 ہزار 377 ہے جب کہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 104 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اب

اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 19 ہزار 856 ہوگئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 440 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 799,951 ہوگئی ہے

Corona virus