سندھ: کورونا سے مزید 16 اموات، 976 افراد متاثر

عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 16 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب سندھ میں کورونا کے 629 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 976 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 810 ہو گئی ہے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 92 ہزار643 ہو گئی جب کہ اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 742 ہو چکی ہیں۔
این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 18993 ہوچکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 61473 تک پہنچ چکی ہے۔

Sindh