اسلام آباد: پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید دو مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید دو مریض انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر85 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
ملک بھر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 13 ہزار 759 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 333 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.42 ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے جب کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں کورونا متاثرین کی شرح سب سے زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے۔