کورونا وائرس، ضلع بھر میں کسی کو ہوٹل کھولنے کی اجازت نہیں، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

میرپور: ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ضلع بھر میں کسی کو بھی ہوٹل کھولنے کی اجازت نہیں، تمام ہوٹلز ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سحری و افطاری کے وقت صرف ہوم ڈلیوری دے سکتے ہیں، تمام ہوٹلرز ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے سحری و افطاری کے وقت صرف ہوم ڈلیوری (پارسل) کھانا دے سکتے ہیں

اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی. تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبدللہ نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر بروز جمعہ اور اتوار مکمل لاک ڈان ہوگا، باقی تمام دن کاروبار صبح 6 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ ضلع بھر میں کسی کو بھی ہوٹل کھول کر لوگوں کو کھانا کھلانے کی اجازت نہیں، یاد رہے کہ بروز جمعہ اور اتوار مکمل لاک ڈائون ہوگا۔

Corona virus