سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق جب کہ 1029 متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے صوبے میں اب تک 3607361 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 281384 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح وبا سے اموات کی مجموعی تعداد 4629 ہوچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کورونا کے 492 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جن میں ضلع شرقی 264، ضلع جنوبی 95، ضلع وسطی اور کورنگی 47 ۔47، ملیر 20 اور ضلع غربی سے 19 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا کے باعث ایک روز کے دوران 201 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 17 ہزار 530 ہوگئی۔
این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 11,682,01 ہوگئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 292 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 810,231 ہوگئی ہے