حیدرآباد میں کورونا کےبڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 8 یونین کونسلز میں کل سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 923 متاثر ہو گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ 25 اپریل سے 5 مئی تک ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی صورتحال سے متعلق بتایا ہے کہ صوبے میں عالمی وبا سے اب تک 4 ہزار 593 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ مجموعی طور 2 لاکھ 77 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لطیف آباد 2 اور قاسم آباد کی 5 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز اور اشیاء ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔