خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کے مطابق کورونا میں اضافے کے سبب مردان میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے40 فیصد مثبت کیسز آنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 8 لاکھ 452 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار 545، بلوچستان 21 ہزار 743، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 14 ہزار 77، اسلام آباد میں 73 ہزار 450، آزاد کشمیر 16 ہزار 591 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
گزشتہ روز ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 9.61 فیصد رہی جو گزشتہ چند روز کے مقابلے میں نسبتاً کم ہے۔ 4 ہزار 234 افراد نے کورونا کو شکست دے دی، جس کے بعد اس وبا سے صحت یاب لوگوں کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 46 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 70 اموات ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی