کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا کے مزید 952 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 544 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 346 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار706 ہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کیسز سے متاثرہ مزید 6 افراد کی اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 599 ہو گئی ہے۔دوسری جانب رپورٹ کے مطابق سندھ میں کورونا کے 507 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ کورونا کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں۔
اعداد و شمار کے تحت رواں ماہ کراچی میں کورونا کے 6 ہزار 998 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ہوئیں، جس کے بعد پاکستان میں اس وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہزار 187 تک پہنچ گئی۔
کورونا سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں، جہاں 7 ہزار 990 افراد لقمۂ اجل بنے، اس کے علاوہ سندھ میں 4 ہزار 599، خیبر پختونخوا 3 ہزار 134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے۔ملک میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 89 ہزار 219 ہے، جن میں سے 4 ہزار 862 کی حالت تشویش ناک ہے۔