شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹے کی امریکہ روانگی پرسوشل میڈیا صارفین برہم

بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹا آریان خان نیویارک روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 95 ہزار 116 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ایسے میں شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹے کی ممبئی ائیرپورٹ پر امریکہ روانگی کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اٹھے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور بیٹے آریان خان ممبئی سے امریکہ کے شہر نیویارک کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔تفصِلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔

اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔خیال رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے دوران کئی بالی وڈ شخصیات نے بھارت چھوڑ دیا ہے جس میں رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔ اب شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بیٹا بھی بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔عالمی اداراے صحت کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے بعد بھارت کے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے اور مریضوں کے لیے آکسیجن کی کمی واقع ہوگئی ہے۔

Coronashahrukh