کورونا متاثرین 2 لاکھ 9 ہزار سے متجاوز، 4304 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، جس کے بعد کُل مریضوں کی تعداد دو لاکھ 9 ہزار 337 ہوگئی جب کہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ایک روز میں اس وائرس نے مزید 118 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4304 تک پہنچ گئی۔
کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ سندھ میں ہے جہاں اب تک 81 ہزار 985 افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ہے۔ پنجاب میں 75 ہزار 501، خیبر پختونخوا میں 26 ہزار 115، بلوچستان میں 10 ہزار 426، اسلام آباد میں 12 ہزار 775، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 470 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 65 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20 ہزار 930 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے پانچ ہزار 299 مریض زیر علاج ہیں۔

CoronaPakistan